۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ وفاق المدارس اور دینی جماعتیں بدکردار درندوں کے خلاف احتساب کا شفاف نظام لائیں تاکہ آئندہ کسی کو دینی مدارس اور مساجد کا تقدس پامال کرنے کی جرئت نہ ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دینی مدارس دین مقدس اسلام کی تبلیغ اور ترویج کے مراکز ہیں۔ ان کو طہارت و پاکیزگی اور عظمت کردار کا مرکز ہونا چاہئے۔ بدکردار درندوں کو دینی مدارس سے بے دخل کرتے ہوئے ان سے مفتی اور مولانا کی سند اور القابات واپس لئے جائیں۔ وفاق المدارس اور دینی جماعتیں بدکردار درندوں کے خلاف احتساب کا شفاف نظام لائیں تاکہ آئندہ کسی کو دینی مدارس اور مساجد کا تقدس پامال کرنے کی جرئت نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ چند کالی بھیڑوں کے باعث دینی مدارس اور علماء کرام کی عزت و احترام پامال ہو رہی ہے جن کے خلاف کارروائی از بس ضروری ہے۔ مجرموں کی حمایت کرنے والوں کو شریک جرم سمجھ کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج معاشرے کو خوف خدا رکھنے والے صالح اور باکردار علماء کی ضرورت ہے۔ دینی مدارس اور مساجد دین خدا کی حفاظت اور بدکاری کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ وفاق المدارس اور دینی تنظیموں کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بدکردار درندوں کے خلاف کارروائی کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .